لندن،18اپریل (ایجنسی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بریگزٹ کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ انتخابات ملکی مفاد میں ہیں اور ہمیں انتخابات کی ضرورت ہے۔ بریگزٹ کے بعد کی صورتحال کے لیے برطانیہ کو ایک مضبوط لیڈر
چاہیے جب کہ انتخابات ملک میں استحکام لانے کاواحد راستہ ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کی کابینہ منظوری دے چکی ہے لیکن پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے کل رائے شماری کی جائے گی جہاں قبل از وقت انتخابات کے لیے تھریسامے کو دو تہائی اکثریت درکار ہے۔